حیدرآباد۔18جولائی(اعتماد نیوز) وائی ایس آر کانگریس کے صدر و اپوزیشن
لیڈر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج سریکا کولم میں میڈیا سے
بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس وقت انتخابات ہونے کی صورت میں انکی پارٹی کو
167اسمبلی سیٹ حاصل ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں
خود اس بات کا اندازہ
نہیں تھا کہ چندرا بابو نائیڈو کو اتنی جلدی عوامی مخالفت کا سامنا کرنا
پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر کسی نئی حکومت کو عوام مخالفت کے لئے کم
از کم دو سال کا عرصہ لگتا ہے جبکہ چندرا بابو نائیڈو ایک مہینہ میں ہی
عوامی مخالفت کا سامنا کر رہے ہیں۔